برطانیہ،93 سالہ خاتون کی جیل جانے کی انوکھی خواہش

0

برطانیہ سے تعلق رکھنی والی معمر خاتون نے انوکھی خواہش کا اظہار کیا جس پر انہیں ہتھکڑیاں لگاکر گرفتار کرلیا۔ برطانوی ریاست مانچسٹر سے تعلق رکھنے والی خاتون جوزی برڈس کا کہنا ہے کہ وہ قانون کی گرفت میں آنے کا ذاتی تجربہ کرنا چاہتی تھیں کیونکہ انہوں نے تمام زندگی اچھے طریقے سے گزاری دی،جوزی اس خواہش کو اپنی آخری خواہش قرار دے رہی تھیں۔انہیں ان کی خواہش پر دو آف ڈیوٹی پولیس افسران نے ہتھکڑیاں پہنائیں جو انہوں نے خوشی خوشی پہن لیں،جوزی کی پوتی کا کہنا تھا کہ انہیں چائے اور کیک پیش کرنے سے پہلے بہت سخت تفتیش بھی کی گئی تھی۔ 93 سالہ خاتون کی 6 بیٹیاں،20 پوتے پوتیاں،28 پڑپوتے اور پڑپوتیاں ہیں۔ جوزی کی پوتی کے مطابق ان کی نانی پر پولیس افسران نے فرضی چوری کا الزام لگایا۔ انہیں باقاعدہ ہتھکڑیاں لگا کر پولیس کی گاڑی میں بٹھا کرپولیس سٹیشن لے جایا گیا۔ جوزی کی نواسی کا کہنا ہے کہ حوالات کی سیر سے واپسی پر وہ بہت خوش تھیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: