برطانیہ،دوسرے ممالک کو 21 ارب پاؤنڈ بھیجے گئے

21 Billion Pounds Sent To The Other Countries

0

برطانوی جریدے میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال دوہزار سترہ میں برطانیہ میں مقیم تارکین وطن نے اکیس بلین پاؤنڈز اپنے ممالک بھجوائے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے ایک اعشاریہ تین چار بلین پاؤنڈ کی رقم پاکستان بھیجی۔ لیکن اس فہرست میں پاکستان پہلے نمبر پر نہیں ہے کیونکہ سب سے زیادہ رقم نائیجیریا بھجوائی گئی جس کی مجموعی مالیت تین اعشاریہ دو چار بلین پاؤنڈ بنتی ہے۔ رقم بھیجنے والوں میں بھارت دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کو اس رپورٹ میں چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: