برطانوی ہائی کمشنر این سی او سی کے معترف

0
پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے ملک میں کرونا وائرس کے حوالے سے بنائی گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی خدمات کا اعتراف کرلیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرسچین ٹرنر نے لکھا کہ "شاباش این سی او سی” گزشتہ 100 دنوں نے حقیقتاً ہماری دنیا بدل کر دکھ دی ہے۔انہیں نے لکھا کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں لیکن ہم کسی سے مصافحہ نہیں کر سکتے، آلودگی کم ہے لیکن ہم پھر بھی ماسک پہنتے ہیں، ہم ایک دوسروں کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، لیکن الگ رہنا پڑ رہا ہے۔گزشتہ دنوں ملک میں کرونا وائرس کے کیسز کا ڈیٹا مرتب کرنے اور دیگر اقدامات کرنے کے سلسلے میں قائم کیے جانے والے قومی کمانڈ آپریشن سینٹر کے 100روز مکمل ہوئے۔وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ سمیت دیگر اہم شخصیات نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا اور این سی او سی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: