برطانوی وزیراعظم کی طبیعت بگڑگئی، آئی سی یو منتقل

0

برطانیہ میں مہلک وائرس کا شکار ہوکر ہسپتال پہنچنے والےبرطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت سنبھلنے کے بجائے مزید بگڑ گئی جس کے باعث انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو گزشتہ روزسینٹ تھامس ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور طبیعت ناساز ہونے کے باوجود انہوں نے ہسپتال سے ہی ویڈیو کال کے ذریعے کابینہ کے اجلاس کی سربراہی کی
برطانوی وزیراعظم نےکابینہ اجلاس کے بعد شام 5 بجے تک حکومت کے تمام انتظامی امور دیکھے جس کے بعد ان کی طبیعت مزید بگڑگئی اور انہیں سانس لینے میں دشواری ہونے لگی۔
ڈاکٹرز نے 2 گھنٹے تک طبیعت کی بہتری کی کوشش کی تاہم سانس بہتر نہ ہونے پر بورس جانسن کو سینٹ تھامس ہسپتال کے آئی سی یو میںٕ منتقل کردیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ ہوش میں ہیں جبکہ اس صورتحال میں بورس جانسن نے وزیرخارجہ ڈومینک راب کو نائب کے طورپر ذمہ داریاں ادا کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: