برطانوی وزیراعظم اور سائنسی ماہرین کی اپنی اپنی منطق

0

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ وبا کا دوسرا مرحلہ آنے پر بھی وہ ملک میں دوسری بار لاک ڈاؤن نافذ نہیں کرنا چاہتے۔ برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں وائرس پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے جبکہ مریضوں کی شناخت اورآئسولیشن سےبہترنتائج برآمد ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ملک اس پوزیشن میں دوبارہ آئے گا کہ معمولات زندگی بند کرنا پڑیں کیونکہ لاک ڈاؤن کے باعث برطانوی معیشت 20 فیصد تک سکڑ گئی تھی اور اگر پھر سے لاک ڈاؤن ہوا تو ملک کیلئے بہت نقصان دہ ثابت ہوگا۔
دوسری جانب مشیرِ سائنس نے بورس جانسن کی خواہشات کے برخلاف بیان دے دیا ،،، سر پیٹرک والنس کہتے ہیں کہ موسم سرما کے آتے ہی لاک ڈاؤن جیسے اقدامات کی ضرورت ہو سکتی ہے کیونکہ کرسمس کے موقع پر لوگوں کے میل جول اور خریداری میں اضافے کی وجہ سے کرونا پھرسےسراُٹھاسکتاہے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: