برطانوی رکن پارلیمنٹ مودی سرکار پر سیخ پا

0

بھارت میں مسلمانوں پر جاری مظالم پر برطانوی ممبرپارلیمنٹ تن من جیت سنگھ بھی بول پڑے،، تن من جیت سنگھ نے کہا ہے کہ مسلمانوں پر حالیہ مظالم نے میرے زخم تازہ کر دیے، 1984 کی نسل کشی کی تاریخ دہرائی جارہی ہے۔
ممبرپارلیمنٹ نے برطانوی حکام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی مقامات کی بےحرمتی قابل مذمت ہے، رنگ ونسل اور مذہبی تقسیم کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی،مسلمانوں کے قاتلوں کو عبرتناک مثال بنایا جائے۔
بھارتی دارالحکومت میں متنازع شہریت آرڈیننس کے خلاف گزشتہ کئی روز سے احتجاج جاری تھا، رواں ہفتے ہندو انتہاء پسندوں نے مظاہرین پر دھاوا بولا اور انہیں پولیس کی سرپرستی میں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
بھارتی انتہاء پسندوں نے مسلمانوں کے گھروں کو نذر آتش اور مسجد کو بھی شہید کیا۔ پرتشدد واقعات میں اب تک چالیس سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 350 سے زائد زخمی ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: