برطانوی جوڑہ پاکستان سےحسین یادیں ساتھ لےگیا

برطانیہ کےشہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن 4 روزہ سرکاری دورہ پورا کرنے کےبعد وطن واپس لوٹ چکے لیکن اپنے ساتھ وہ پاکستان سے خوبصورت یادیں لے گئے،،، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹرپرپیغام جاری کرتے ہوئے برطانوی شہزادے ولیم نے کہا کہ پاکستان میں جو کچھ ہوتا ہےاس کا اثربرطانیہ کی سڑکوں پر بھی دیکھا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہم وہاں موجود تھے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ہمارے لیے کتنا اہم ہے۔
شہزادہ ولیم کا کہنا تھا کہ ہمارے پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور ان تعلقات کی وجہ سے ہی برطانیہ میں لوگ محفوظ ہیں۔انہوں نےمزید کہا کہ پورے ہفتے ہم پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے سنتے رہے اور ہمیں اس دورے سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کی اہمیت کا اندازہ بھی ہوا
برطانوی شاہی جوڑے نے اپنے دورےپاکستان کے دوران برطانوی صدر مملکت اور وزیراعطم پاکستان سے ملاقاتوں کے علاوہ سیاحتی مقامات کی سیر بھی کی۔دورے کے آخری روز انہوں نے اسلام آباد میں کتوں کو دہشت گردی سے بچاؤ کی تربیت دینے والے ادارے کا دورہ بھی کیا جہاں برطانوی ماہرین خدمات انجام دے رہے ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.