برازیل،فٹبال کلب میں آتشزدگی,6 کھلاڑیوں سمیت 10افراد ہلاک

0

برازیل کے ساحلی شہر ری دی جنیرو میں واقع فٹبال کلب میں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی شدت اس قدرتھی کہ جھلس کر 10 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں ننہو ڈی اروبو کے 6 نوجوان کھلاڑی اور 4 ملازمین شامل ہیں۔آگ فٹبال کلب کے احاطے میں موجود عمارت میں لگی،امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے کسی بھی فرد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم متاثرین کی عمریں 14 سے 16 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آگ نے عمارت کو اس وقت لپٹ میں لیا جب کھلاڑی اکیڈمی میں سو رہے تھے تاہم آتشزدگی کی وجوہات سے متعلق کچھ نہیں بتایاجاسکتافلیمنگو کلب سے نکل کر برازیل کی عالمی سطح پر نمائندگی کرنے والے چند مشہور کھلاڑیوں میں رونالڈینو،ببیتو اور روماریو شامل ہیں۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: