برادراسلامی ملک ایک بارپھرپاکستان کی مددمیں پیش پیش

پاکستانی معیشت کو اہم سہارا مل گیا، سعودی عرب تین سال تک پاکستان کو ہر سال تین ارب بیس کروڑ ڈالرکاتیل ادھاردےگا۔ ساتھ ہی مزید تین سال کےلیے پٹرولیم مصنوعات کی ادائیگیاں موخر کرنے کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے
معاہدے سے متعلق مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اپنے ٹویٹ میں مطلع کیا.ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب یکم جولائی2019 سے ادھار تیل دینا شروع کرے گا.انھوں نے کہا کہ پاکستان کےعوام کی حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکرگزارہوں، اس سے پاکستان کی ادئیگیوں کے توازن کی پوزیشن بہترہوگی، سعودی عرب یکم جولائی 2019 سے ہرماہ 275 ملین ڈالر کا تیل ادھاردے گا
مشیر خزانہ حفیط شیخ‌ کا کہنا تھا کہ یکم جولائی 2019 سے سعودی عرب موخر ادائیگی بحال کررہا ہے، موخر ادائیگیاں پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں ہوں گی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.