بدنام زمانہ تنظیم بلیک واٹر کے اشتہار نے کھلبلی مچادی

ملٹری ٹائمز کے مطابق صدر ٹرمپ کی طرف سے شام سے فوج نکالنے کے اعلان کے بعد بلیک واٹر نے امریکی میگزین ”ریکوائیل” میں پورے صفحے کا ایک اشتہار دیا ہے۔ اس اشتہار میں پورا صفحہ خالی ہے اور بالکل سیاہ ہے۔ اس کے بالکل نیچے بلیک واٹر کا ”لوگو” ہے اور درمیان میں سفید جلی حروف میں صرف ایک فقرہ لکھا ہ”ہم آ رہے ہیں۔” این بی سی سے وابستہ صحافی رچرڈ اینجل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چند روز قبل ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ”میری شام کے ایک پروفیسر سے بات ہوئی ہے جس کے کرد لیڈرشپ کے ساتھ گہرے روابط ہیں۔ میں نے ان سے پوچھا کہ صدر ٹرمپ کے شام سے فوج نکالنے کے اعلان پر کرد لیڈرشپ کیا احساسات رکھتی ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ”کرد لیڈرشپ کو صدر ٹرمپ کے اس اعلان سے بہت تکلیف پہنچی ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ نے ان سے بے وفائی کی ہے۔ انہیں یہ خدشہ بھی لاحق ہے کہ اب بہت جلد وہ سب مارے جائیں گے۔” رچرڈ اینجل کی اس ٹویٹ کے جواب میں کاٹیا نامی ایک خاتون صارف نے ریکوائیل میگزین پر بلیک واٹر کے اشتہار پر مبنی خبر کا لنک شیئر کیا۔ گویا امریکی فوج کے شام سے نکلنے کے بعد بلیک واٹر وہاں جا رہی ہے جس سے شام کی جنگ ایک نیا رخ اختیار کرلے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.