بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑی دھوم مچانے کو تیار

کرس مورگن ، ون ڈیزل اور کلیٹن ٹاؤن سینڈ کی مشترکہ طور پر پروڈیوس کردہ اس فلم میں انتہائی تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑی ایک بار پھر ایکشن کا تڑکا لیے تہلکہ مچانے آ رہے ہیں۔
ہدایتکار Justin Lin کی ایڈونچر سے بھرپوراس فلم کی سٹار کاسٹ میں ون ڈیزل، ریسلر جان سینا، مشیل روڈریگ، کارڈی بی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جو فلم میں مختلف چیلنجز کا سامنا کرتے نظر آئیں گے۔
ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریئس کے دوسرے ٹیزر نےفلم بینوں کے دل جیت لیے،،تاہم فلم کا آفیشل ٹریلر31جنوری کو ریلیز کیا جائیگااور اسی روز فلم کی پرموشن کے حوالے سے لائیو کنسرٹ بھی منعقد ہوگا۔ فلم 8 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: