باہمی دوستانہ تعلقات اعتماد کی نئی بلندیوں پر!!!

0

پاکستان اور ترکی نے معاشی روابط کی شرح کو بڑھانے،تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے غیراستعمال شدہ صلاحیت کو متحرک کرنے کے لیے مفاہمت کی دو یادداشتوں کو حتمی شکل دے دی۔
گزشتہ روز پاکستان پہنچنے والے ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورے کی سائیڈ لائن پر تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا،جس میں معاہدے کو حتمی شکل دی گئی۔جے ڈبلیو جی کی جانب سے حتمی شکل دیے گئے 2 ایم او یوز میں ایک تجارتی سہولت اور کسٹمز تعاون جبکہ دوسرا حلال ایکریڈیٹیشن کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے سے متعلق ہے۔
دونوں فریقین نے دوطرفہ فائدہ پہنچانے والی منڈیوں تک رسائی اور تجارتی سہولت کے ذریعے دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے امکانات کو تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق دونوں فریقین نے دوطرفہ تجارت کا جائزہ لیا اور معاشی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا
دونوں ممالک اس بات پر بھی متفقق ہیں کہ وہ اپنے تاجروں کی جانب سے صنعتی شعبوں میں مشترکہ منصوبے قائم کرنے اور ای کامرس کے شعبے میں تعاون کے لیے حوصلہ افزائی کریں گے۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: