بال حقیقی،جلد ہموار،خوبصورت آنکھیں
ایما نامی جاپانی ماڈل کے بال حقیقی، جلد ہموار اور آنکھوں میں نمی تک اسے زندہ وجود کا درجہ دے رہے ہیں لیکن یہ صرف کمپیوٹر میں بنائی گئی ہے اور اس ماڈل کا اصل دنیا میں کوئی وجود نہیں۔ لیکن یہ پھر بھی انسٹا گرام کی مجازی ہستی بن چکی ہیں اور لوگ اس کے مداح ہوتے جارہے ہیں۔ اس وقت سوشل میڈیا پراس کے ہزاروں فالوورز ہیں۔
اسے ماڈلنگ کیفے انکارپوریٹ نے بنایا ہے جسےاگلے ماہ سی جی ورلڈ میگزین اپنے سرورق پر جگہ دے رہا ہے۔ کمپیوٹر گرافکس کے ماہرین اس تخلیق پر حیران ہیں۔ اگلے ماہ سی جی ورلڈ میگزین اسے اپنے سرورق پر جگہ دے رہا ہے۔ کمپیوٹر گرافکس کے ماہرین اس تخلیق پر حیران اور ششدرر رہ گئے ہیں۔ آئما کی سب سے خاص بات اس کا حقیقی روپ ہے اور ہر دیکھنے والا اسے حقیقی سمجھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئما بہت تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔