بالی ووڈ ڈریم گرل ڈیپکا کی 33ویں سالگرہ

مختصر مدت میں نام کمانے والی بالی ووڈ اداکارہ ڈیپکاپدوکون 5 جنوری انیس سو چھیاسی کوایک مشہور بیڈمینٹن کھلاڑی پرکاش پدوکون کے گھرپیدا ہوئیں جو اُس وقت کوپن ہیگن،ڈنمارک میں رہائش پزیر تھے،،،تاہم اِن کی پرورش بھارت کے شہر بنگلور میں ھوئی۔ دیپکا نے اوائل عمری میں ملکی سطح پر بیڈمینٹن کھیلنا شروع کیا لیکن فیشن ماڈل بننے کے لیے اِنہوں نے اس کھیل کو خیرباد کہہ دیا
ڈیپکا کو جلد ہی انہیں فلموں کی پیشکش ملنا شروع ہو گئی اور انہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنے فنی کیرئرکا آغاز2006 میں فلم” ایشوریا”سےکیا جو کنڑا زبان میں تھی
ڈیپکا نےاپنی پہلی ہندی فلم “اوم شانتی اوم” بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کی،،،جس نے دیپکا کو خاصی مقبولیت دلوائی اورانہیں بہترین نوآموز اداکارہ کے فلم فیئرایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس کے بعد ڈیپکا نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو ایک سے بڑھ کر ایک ہٹ فلم دی،،،ڈیپکاکی نامورفلموں میں “لو آج کل””جوانی ہے دیوانی””بچنا اے حسینو””ہاؤس فل””رام لیلیٰ”باجی راؤمستانی” “پدماوات” شامل ہیں
گزشتہ سال ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت نے ڈیپکا کو جن بلندیوں پر پہنچایا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی،،، پدماوت میں ڈیپکاپدوکون کے ساتھ اداکار رنویر سنگھ اور شاہد کپور نے اداکاری کے جوہر دکھائے
سلورسکرین کی سپرہٹ جوڑی گزشتہ سال 10 نومبرکوحقیقی زندگی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی جس کی شاندار تقریب اٹلی کےشہر لیک کومو میں ہوئی جبکہ “ڈیپ ویر” کی شادی کے تین استقبالیے بھارت کے مختلف شہروں میں ہوئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.