بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان

0

اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بارش کا سلسلہ جمعے کے روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پشاور، خیبر، شمالی وزیرستان، مالاکنڈ، دیربالا، شکرگڑھ، گجرات، فیصل آباد، شیخوپورہ، حافظ آباد، چنیوٹ، سرگودھا اور آزاد کشمیر سمیت متعدد مقامات پر رم جھم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
پہاڑی علاقوں میں برفباری سے جاتی سردی کو بریک لگ گئی۔ کوئٹہ، ژوب،گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
کراچی میں ٹھنڈی اورگرد آلود ہوائیں جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے29 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں جنوب مغرب اور مغرب سے ہوائیں14سے18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 26 فیصد ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: