بارش سےآسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بھجنےلگی

آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور گزشتہ چار روز کے دوران تین سو اکیانوے اعشاریہ چھ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس سے جنگلات میں کئی مہینوں سے لگی جلد مکمل طور پر بجھنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے تاہم اب بھی تقریباً 30 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے ۔
دوسری جانب کئی دنوں کی تیز بارش سے نیو ساؤتھ ویلز اور کوئنزلینڈ میں سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوگئی،ادھرمغربی سڈنی کے “دریائے پراماٹا”سمیت کئی دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے طغیانی آگئی جس کے باعث ملحقہ علاقوں کوخالی کرالیاگیا۔
طوفانی بارشوں کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہے اور اب تک تقریباً 90 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہیں۔ اس کے علاوہ تیز ہواؤں کی وجہ سے کئی درخت بھی اکھڑ گئے جبکہ ساحلِ سمندر پر کھڑی گاڑیوں پر پتھر گرنے کے واقعات بھی سامنے آئے ۔
آسٹریلیا کے جنگلات میں یہ آگ گزشتہ برس ستمبر میں لگی تھی جس میں اندازے کے مطابق تقریباً ایک ارب جانور ہلاک ہوئے تھے اور تقریباً ایک کروڑ 12 لاکھ ایکڑ اراضی جل کر راکھ ہوگئی جبکہ جنوب میں بھی اتنی ہی زمین اس آتشزدگی سے متاثر ہوئی ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: