بارش برسانے والا طاقتور سسٹم پاکستان میں داخل

0

بارش،بارش اورصرف بارش۔ موسم بہار کا آیا اور ساتھ میں بارش بھی لایا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعے اور ہفتے کو تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو گی جبکہ مارچ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 28 اور 29 فروری کو اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش ہوگی، گلگت بلتستان اور ہنزہ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ پوٹھوہار کے بارانی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
میانوالی، خوشاب، بھکر ، سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے اور ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، کوئٹہ اور پشین میں بھی میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: