بارش اور برفباری ۔۔ کڑاکے کی سردی سے شہری ٹھٹھر گئے

0

ملک بھر میں مختلف مقامات پر بارشوں اور برفباری نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا۔ کڑاکے کی سردی سے شہری ٹھٹھر گئے۔۔ لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہر صبح کے اوقات میں شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹروے ایم 4 اور 5 سمیت کئی مقامات پر ٹریفک کیلئے مکمل بند کر دی گئی۔ قومی شاہراہ پر بھی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب ٹرینوں اور پروازوں کا شیڈیول بھی متاثر ہوا۔
گلگت بلتستان میں100 سال کی شدید ترین برفباری ریکارڈ کی گئی۔ مری میں بھی ڈیڑھ فٹ سے زیادہ برف پڑی۔ پاراچنار، دیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بادل بھی برسے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور بلتستان کے اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان کے اضلاع میں شدید سرد رہے گا

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: