بارشوں اور برفباری کی نوید پھر سنائی دے گئی

ملک بھر میں کہیں بارش اور کہیں برفباری نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا۔ ایسے میں محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ،شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان،اسلام آباد، کشمیراوراس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع آبر آلودرہنے کےساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے ۔تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ مطلع جزوی آبر آلود رہے گا۔
دوسری جانب ضلع ہنزہ اورنگر سمیت بالائی علاقوں میں 12 گھنٹے میں 12 انچ برف باری کے باعث بالائی وادیوں کا زمینی رابطہ پھر منقطع ہو گیا،،، شدید سردی کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔تاہم میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی آ گئی
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 22 ڈگری رہا،،،استور میں منفی 12،کالام منفی 11 جبکہ گلگت میں درجہ حرارت منفی 5 رہا،،، ،،،کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری ریکارڈ کیا گیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: