بارش،برفباری پھرشروع،جاتی سردی کو بریک لگ گئی

باغوں کے شہر لاہور میں صبح سویرے بادل برسےتوکہیں پھوار پڑی،،، جس سے موسم تبدیل ہوگیا،ہر چیز نکھر گئی اورجاتی سردی واپس لوٹ آئی۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی بارش کا سلسلہ وقفےوقفےسے جاری ہے،جس سے خنکی مزید بڑھ گئی۔ جھنگ،گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی رم جھم سے سردی میں اضافہ ہوگیا ۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بادلوں کی جھڑی کا سلسلہ آئندہ چند روزتک جاری رہے گا۔خیبرپختونخوا،پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں کم سے کم دجہ حرارت 7، لاہور 8، فیصل آباد 9، ملتان 9، پشاور 8، کراچی 14 اور کوئٹہ میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.