باحجاب لڑکی نے”گھڑ دوڑ”جیت کر تاریخ رقم کردی

0

دنیا میں کئی ایسے مواقع آتے ہیں جب جیتنے والے کو تو خوشی ہوتی ہی ہے تاہم سننے اور دیکھنے والوں کی اس سےبھی زیادہ خوشی ہوتی ہے۔ یہ تبھی ہوتا ہے کہ جب مقابلہ کرنے والا تاریخ رقم کردیتا ہے اور کچھ ایسا ہی لندن میں ہوا جہاں گھڑ سواری کامقابلہ ایک ایسی لڑکی نے جیت جو باحجاب تھی کم عمر تھی اور مسلمان بھی تھی۔برطانیہ میں پہلی بار ایک 18 سالہ باحجاب مسلم لڑکی نے’گھڑ دوڑ‘ کا مقابلہ جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔افریقی نژاد برطانوی مسلم لڑکی خدیجہ ملاح نے لندن میں ہونے والی معروف گھڑ دوڑ کا مقابلہ جیت کر سب کو حیران کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ خدیجہ ملاح نے گھڑ دوڑ میں حصہ لینے سے محض تین ماہ قبل ہی گھڑ سواری کی تربیت لینا شروع کی تھی۔خدیجہ ملاح کا کہنا تھا کہ مقابلہ کافی زبردست تھا اور انہیں بہت مزہ آیا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لڑکیوں کے لیے روایتی سوچ رکھی جاتی ہے کہ وہ کھیلوں میں حصہ لینے کے شوق اور خواب کو پورا نہیں کر پاتی ہیں لیکن میں خوش ہوں کہ میں اس معاشرے کا حصہ ہوں جہاں یہ سمجھ ہے کہ خواتین کیا کر سکتی ہیں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: