بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر

Construction of Ram temple in the place of Babri Masjid

0

شیوپال سنگھ یادیو نے اپنی نوتشکیل شدہ پارٹی کے پہلے بڑے سیاسی جلسے دوران نریندرمودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کےاحکامات کوکہیں بھی نظراندازنہیں کیا جانا چاہئے،حکومت کے پاس زمین کی کمی نہیں،اگر رام مندربنانا اتنا ہی ضروری ہے تو اس کیلئے متبادل زمین تلاش کرلی جائے ۔ انہوں نے حکمران جماعت بی جے پی پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ملک کو کمزورکیا اوروہ لوک سبھا الیکشن میں سیاسی فائدہ لینے کے لئے فساد بھڑکانا چاہتی ہے۔
ریاست اترپردیش کے شہر ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو چھبیس برس بیت چکے ہیں لیکن مسجد پرحملے اوربعد میں پھوٹنے والے فسادات میں ملوث انتہا پسندہندؤوں کو آج تک سزانہیں دی جا سکی۔ جس کے باعث ہندو شدت پسند تنظیموں اوربابری مسجد شہید کرنے والے لیڈروں کے حوصلوں کا مزید تقویت ملی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: