اے پی سی اپوزیشن کی’آؤآپس میں سیاست کریں’کی نئی قسط قرار

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمتحدہ اپوزیشن کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا،،،ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی اپوزیشن کی’آؤآپس میں سیاست کریں’کی نئی قسط ہے،،،پیپلزپارٹی اور ن لیگ نےایک بار پھرمولانا کے ساتھ ہاتھ کردیا ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ اے پی سی شہباز شریف کی کمر درد اور بلاول کے تنظیمی دورے کی نذر ہوگئی، ایک دوسرے سے سچ نہ بولنے والے قوم کے ساتھ کیسے سچ بول سکتے ہیں ؟ حضرت مولانا کا ایجنڈا اور جبکہ پیسہ بچاؤ پارٹیوں کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا مولانا صاحب کھوٹے سکےہیں چلنے والے نہیں، ان کو چھوڑیں اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.