اے بی ڈیویلیئرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی تیاری

0

آسٹریلیا میں بگ بیش کرکٹ لیگ کھیلنے میں مصروف اے بی ڈیویلیئرز کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ذریعے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔
35 سالہ سابق پروٹیز کپتان نے تصدیق کی ہے کہ ان کے سابق ساتھیوں مارک باؤچر اور گریم سمتھ کے کرکٹ بورڈ میں عہدے سنبھالنے اور ان کی جانب سے حوصلہ افزائی کے بعد امید ہے کہ وہ جلد قومی ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔
اس سے قبل جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی بھی کہہ چکے ہیں کہ اے بی ڈیویلیئرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے۔
اے بی ڈیویلیئز نے اپنے کیریئر کے دوران 114 ٹیسٹ اور 225 ون ڈے میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی اور بالترتیب 8 ہزار 765 اور 9 ہزار 577 رنز بنائےہیں اور ان کی دونوں طرز کی کرکٹ میں اوسط 50 سے زیادہ رہی ہے ۔
اس کے علاوہ انہوں نے 78 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 26 کی اوسط سے 1672 رنز بنائے ہیں جس میں ان کی 10 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ اے بی ڈیویلیئزز نے مئی 2018 میں بین الاقومی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: