اے بی ڈویلیئرز نےغیر ملکی کھلاڑیوں کوبھی خوش کردیا

0

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اے بی ڈویلیئر کے ہم وطن جے پی ڈومینی نے امید ظاہر کی ہے کہ سابق کپتان لاہور میں عوام کے جذبے اور جنون سے خوب محظوظ ہوں گےاور مجھے یقین ہے کہ جب وہ میدان میں اُتریں گے تو شائقین کا جوش و جذبہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ جائیں گے۔
انگلش فاسٹ باؤلر کرس جورڈن کا کہنا ہے کہ لاہور اور کراچی میں میچز کے دوران محبت اور ستائش ملی وہ ناقابل بیان ہے،،پاکستانی کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ جو خوشگوار تجربہ مجھے ہوا ایسا ہی تجربہ ڈویلیئرز کو بھی ہوگا۔
ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر ڈیرن سیمی نے بھی ڈویلیئرز کے فیصلے کو سراہا ہے۔ سیمی کا کہناہے کہ ڈویلیئرز نے اپنے جارحانہ کھیل سے پوری دنیا کو محظوظ کیا ہے، مجھے خوشی ہے کہ اب انہوں نے اپنی مہارت لاہور میں بھی دکھانے کا فیصلہ کیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ اُن کے کھیل کو دیکھنے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم آئیں گے اور خوب داد دیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: