اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

0

رانا ثناء اللہ کی ضمانت کیخلاف درخواست دائر ،،،سپریم کورٹ آف پاکستان میں ضمانت منسوخی کے لیے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہورہائی کورٹ نے حقائق اور قانون کے خلاف رانا ثنا اللہ کو ضمانت دی۔
اے این ایف کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ ٹرائل پر اثر انداز ہوگا، لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ اعلی عدلیہ کے طے شدہ اصولوں سے متصادم ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے کہا صرف 20 گرام ہیروئن کا نمونہ لیبارٹری بھجوایا گیا، ہائی کورٹ کے مطابق 20 گرام کا مطلب مزید تحقیقات کی ضرورت ہے، ہائی کورٹ نے نظرانداز کیا کہ 15 کلو ہیروئن ایک ہی بیگ سے ملی تھی۔
این اے این نے درخواست میں کہا کہ ہائی کورٹ نے نظرانداز کیا کہ رانا ثنااللہ بااثر شخص ہیں، رانا ثنا اللہ جیل میں رہ کر بھی اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے رہے، رانا ثنا اللہ ضمانت ملنے کے بعد ٹرائل پر اثر انداز ہوں گے۔ اے این ایف نے سپریم کورٹ سے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کی اجازت دینے کی بھی استدعا کر دی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 26 دسمبر کو منشیات برآمدگی کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے لیگی رہنما کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا جس کے بعد ان کو رہا کر دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: