ای سی سی نے پی آئی اے کیلئے 5 ارب 60 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی

وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی اداروں کے مالی معاملات سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔ای سی سی نے پی آئی اے کے لیے 5 ارب 60 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی جس سے طیاروں کو قابل استعمال بنانے کے لیے پرزے خریدے جائیں گے۔اس کے علاوہ ای سی سی نے کپاس کی فصل بڑھانےکیلئے اقدامات اٹھانےکی بھی منظوری دی۔اجلاس میں کپاس اگانے والے علاقوں کو سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کپاس کی فصل بڑھانے کیلئے ریسرچ ڈیویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی جب کہ کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے چین سے مدد لینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کپاس پر تحقیق اور پیداوار بڑھانے کے لیے چین کے تجربے سے استفادہ کیا جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.