ایک زرداری سب پر بھاری

خوش قسمتی کہیں یا بیک ڈور رابطے یا کچھ اور،،،تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری کے خلاف 20 دسمبرکو الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ نیویارک میں اپارٹمنٹ چھپانے پرانہیں نااہل کیا جائے۔

خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن میں دائر اپنی درخواست اب واپس لے لی اور کہا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف سپریم کورٹ جانا چاہتا ہوں۔ الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے 27 دسمبر کو خرم شیر زمان کی درخواست کا جائزہ لے کر اس پر ابتدائی سماعت کی منظوری دی تھی تاہم اب ان کی جانب سے درخواست واپس لے لی گئی ہے۔ خرم شیر زمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمیں ایسے شواہد مل گئے ہیں جو صرف اعلیٰ فورم پر پیش کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.