ایک بار پھر فلاپ،،،ایک کے بعد ایک ،،

جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کرپاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جو شاہین بلے بازوں کو ہضم نہ ہوئی ۔۔13 کے مجموعی اسکور پر ہی فخر زمان اور امام الحق دغا دیکرپویلین سدھار گئے۔
ٹیم کا اسکور جب 19 رنز ہوا تو تجربہ کار بیٹسمین اظہر علی 2 کے انفرادی اسکور پر اولیویئر کا شکار بنے، اسد شفیق نے کچھ مزاحمت کی مگر وہ بھی 20 رنز بنا کر ربادا کو اپنی وکٹ دے بیٹھے۔ بابر اعظم 2 رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی بنے۔یوں 54 رنز پر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی، کپتان سرفراز اور شان مسعود نے چھٹی وکٹ کی پارٹنرشپ میں60 رنز جوڑے ، شان مسعود 44رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، بعدازاں ساتوں وکٹ سرفراز احمد کی 156 رنز پر گری وہ 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، یاسر شاہ 5 اور محمد عباس صفر پر آؤٹ ہوئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.