ایوان صدر کو عام شہریوں کیلئے کھولنے کا اعلان

حکومت نے گورنر ہاؤسز کے بعد ایوان صدر بھی عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایوان صدر ہفتہ کے روز عوام کیلئے کھولا جائے گا۔ عوام صبح نو سے شام چار بجے تک اس کے مختلف حصوں کی سیر کرسکیں گے۔تحریک انصاف کی حکومت اس سے پہلے چاروں صوبائی گورنر ہاؤسز بھی عوام کیلئے کھول چکی ہے۔۔ایوان صدر کو پہلی مرتبہ عام لوگوں کیلئے کھولا جارہا ہے۔۔ ایوان صدر کا عملہ سیر کیلئے آنے والے شہریوں کی رہنمائی کرے گا۔  ترجمان ایوان صدر کے مطابق یہ اقدام ریاستی عمارتوں تک عوام کی رسائی کے پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے وعدے کی ایک کڑی ہے۔  ایوان صدر آنے والے لوگوں کے پاس یہ موقع ہوگا کہ وہ5ویں منزل پر موجود تاریخی ہالز بھی دیکھ سکیں، جہاں وزرا اعظم سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداران کی تقریب حلف برداری منعقد ہوتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.