ایوان صدر عام عوام کیلئے کھول دیا گیا

Aewan-E-Sadr Opened For All

تبدیلی سرکار کی تبدیلی ملک بھر کے گورنر ہاؤسز سے ہوتی ہوئی شہر اقتدار میں ایوان صدر تک پہنچ گئی،،، اسلام آباد میں ایوان صدر کو عام عوام کے لیے کھول دیا گیا، شہریوں کی بڑی تعداد ایوانِ صدر کی سیر کیلئے پہنچ گئی،،،شہریوں کے داخلے کیلئے قومی شناختی کارڈ کی شرط رکھی گئی ہے جسے دکھا کر لوگوں کو داخلے کی اجازت ہے۔ واضح رہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ سرکاری عمارتوں تک عوام کی رسائی کو آسان بنائے گی۔ اس سلسلے میں گورنر ہاؤس سندھ ،پنجاب، مری اور خیبرپختونخوا کے دروازے عوام کے لیے پہلے ہی کھولے جاچکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.