این آئی سی ایل کیس،سابق چیئرمین سمیت 6 ملزمان کو سزا

NICL Case

احتساب عدالت نے آج این آئی سی ایل کیسکا فیصلہ سناتے ہوئے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت 6 ملزمان کو7، 7سال قیدکی سزا سناتے ہوئے تمام ملزمان کو10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔ کیس میں نیب نے ملزمان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے کورنگی میں زمین مہنگے داموں خرید کر قومی خزانے کو 49 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد کورٹ پولیس نے این آئی سی ایل کے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت دیگر ملزمان کو تحویل میں لے لیا۔ واضح رہے کہ اس ریفرنس میں 2 ملزمان پلی بارگین کر چکے ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.