ایمان علی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

اداکار عابد علی کی صاحبزادی ایمان علی کی شادی کا آغاز لاہور میں رسم حنا سے ہوا جس میں سب سے پہلے دونوں کا نکاح پڑھایا گیا،ان کی شادی کا حق مہر’25لاکھ‘ روپےمقر ر کیا گیا اور شادی کی تمام تقریبات دھوم دھام سے کی گئیں،،،،نکاح کے بعد ڈھولکی کی رسم کی گئی، جس میں شوبز کے بیشتر ستاروں نے رقص کیا۔تقریب میں فرحان سعید،عروا حسین،علی ظفر،عمیر جیسوال اورحسن شہریار یاسین سمیت کئی ستاروں کی کہکشاں زمین پر اترآئی جبکہ تقریب میں دولہا دلہن نے بھی خوب رنگ جمایا ایمان علی نے اپنے کیرئیر کا آغاز ماڈل کی حیثیت سے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں اپنے قدم جمائے اور کئی مشہور فلموں ’خدا کے لیے‘،’بول‘اور ’ماہِ میر‘ میں جلوہ گر ہوئیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.