ایل این جی کیس:شیخ رشیدنے بیان ریکارڈکرادیا

نیب راولپنڈی نے ایل این جی کیس میں وفاقی وزیر شیخ رشید کو آج طلب کیا تھا۔ شیخ رشید ایل این جی سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے اور بطور شکایت کنندہ اپنا بیان مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو ریکارڈ کرا دیا ۔ اپنے بیان میں وزیر ریلوے نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے مہنگے داموں ایل این جی خرید کر قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ایل این جی کیس میں نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 26 مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔ نیب کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف قواعد سے ہٹ کر ایل این جی درآمد اور ٹرمینل ٹھیکہ دینے کا الزام ہے، جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.