ایل او سی کارروائی پربھارتی وزرا کے متضاد بیانات

پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی بھارتی وزرا کی جانب سے متضاد بیانات سامنے آرہے ہیں ،،،بھارتی سیکریٹری خارجہ وجے کشور نے دعویٰ کیا ہے کہ تازہ کارروائی کا ہدف جیش محمد کا کیمپ تھا، ہدف کا تعین ہماری اس خواہش سے مشروط تھا کہ عام شہریوں کی ہلاکت سے بچا جا سکے دوسری جانب بھارتی وزارت دفاع اس تمام تر کارروائی سے بالکل لاعلم نکلی،،،وزارت دفاع کے حکام کاکہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فضائیہ نے کوئی کارروائی کی ہے یا نہیں ،ہمیں اس بارے کوئی علم ہی نہیں۔بھارتی وزارت دفاع کی اس بات سے تو ایل او سی کارروائی مودی سرکار کا ڈرامہ لگتی ہےادھر بھارت کے میڈیا نے الگ سے میدان سجا رکھا ہے اور شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار کے مصداق مودی سرکار کا ہم نوا بن بیٹھا ہے اور بھارتی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئےٹی وی سکرینوں پر جھوٹ کابازار گرم کر رکھا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.