ایلکس ہیلز اور بابر کا لاٹھی چارج، محمد عامرکی تباہ کن باؤلنگ

0

راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 15 ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹام بینٹن اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا، محمد عامر نے پہلی ہی گیند پر ٹام بینٹن اور پھر تیسری گیند پر نوجوان بلے باز حیدر علی کو پویلین بھیج دیا۔
کامران اکمل تیسرے اوور میں 4 رنز بنانے کے بعد عامر یامین کا شکار بنے۔ لیام لیونگ سٹون اور لیوس گریگوری نے پچیس پچیس رنز بنائے،
کارلوس بریتھ ویٹ 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، شعیب ملک 68 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئےاور یوں پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 151 رنز بنائے،،کراچی کی جانب سے محمد عامرنے 4، کرس جورڈ نے 2، عامر عامین اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگزکی جانب سے بابر اعظم اور شرجیل خان نے اوپننگ کی تاہم حسن علی کے پہلے اوورز کی تیسری گیند پر شرجیل بولڈ گئے۔اس کے بعد ایلکس ہیلزاور بابراعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایالیکن 12 ویں اوور میں ایلکس ہیل 49 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔یاسر شاہ کی اگلی ہی گیند پر کیمرون ڈیلپورٹ بھی 2 رنز بناکر چلتے بنے
کراچی کی چوتھی وکٹ والٹن کی صورت میں گری انہوں نے 22 رنز بنائے اور یوں کراچی کنگز نے مقررہ ہدف 19 ویں اوور حاصل کرلیا،، جبکہ بابر اعظم 70 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے جب کہ افتخار بغیر کوئی سکور کیے ناٹ آؤٹ رہے، محمد عامر 4 وکٹوں کے ساتھ مین آف دی میچ قرار پائے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: