ایف اے ٹی ایف کے تمام اہداف مکمل کرنےکا ہدف ہے،حماد اظہر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر حماد نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے گزشتہ سال کے آخری 4 ماہ کی پیشرفت کا اعتراف کیا، اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر برائے معاشی امور کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ملا ایکشن پلان کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری اورقانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کوشش کر رہے ہیں۔
حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تمام اہداف مکمل کرنے کا ہدف ہے، پاکستان 2020 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائے گا۔
گزشتہ روز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا تھا جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی تھی۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی کارکردگی بہتر کی ہے، فی الحال پاکستان کا نام فروری دو ہزاربیس تک گرے لسٹ میں ہی ر ہے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.