ایف اے ٹی ایف نے ایران کو بلیک لسٹ کر دیا

0

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے 5 روزہ اجلاس کے بعد ایران کو بلیک لسٹ کرنے کا اعلان کیا ،، ایف اے ٹی ایف کےبیان میں کہا گیا ہے کہ ایران منی لانڈرنگ میں ملوث رہا اور انسداد دہشت گردی کے بین الاقوامی معیار اختیار کرنے اور ان پر عملدرآمد میں مکمل طور پر ناکام رہا ۔
ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ لین دین کی مزید جانچ پڑتال ہوگی، ایران میں فنانسنگ تنظیموں کا آڈٹ ہوگا، ایران کے ساتھ کام کرنے والے بینکوں اور کاروباری اداروں پر دباؤ ڈالا جائے گا۔
اس اقدام سے پہلے پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے سہ روزہ اجلاس کے دوران ایران کو انتباہ جاری کیا گیا تھا کہ وہ دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے سے متعلق ضابطے بنائے، لاگو کرے اور حاصل کردہ پیشرفت بیان کرے۔
ادھرایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان عباس موساوی نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے ایران کو بلیک لسٹ قرار دیئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشتگرد نظام حکومت کی حمایت یافتہ سیاسی تحریک ہے،یہ امریکہ، سعودی عرب اور صہیونی حکمرانوں کے بین الاقوامی میکنزم کی سیاست کا حصہ ہے، ان ملکوں کے اس میکنزم پر اثر و رسوخ رکھنے کے باعث ایسا ہوا،یہ ملک ان سیاسی معاملات پر اپنا تسلط قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: