ایف اے ٹی ایف میں پاکستانی پذیرائی دشمن کیلئےبری خبر ہے

0

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کے خواب دیکھنے والے بھارت کی کوششیں ناکام ہوگئیں ۔ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے اقدامات کی پذیرائی ملک کیلئے اچھی اوردشمنوں کیلئے بری خبر ہے۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا مزید کہناہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم نے عظیم قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف ارکان نے باقی ماندہ اہداف کی تکمیل کے لیے پاکستانی عزم کو سراہا ہے جو پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے۔ معاون خصوصی نے چین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آئرن برادر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے پاکستان کابھرپورساتھ دیا۔
گزشتہ روزایف اے ٹی ایف نے پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل نہ کر تے ہوئے حکومت پاکستان کے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی تھی۔جس کے بعد پاکستان کا نام 4 ماہ کے دوران گرے لسٹ سے بھی نکل جانے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: