ایف اے ٹی ایف اجلاس ۔۔ پاکستان کی سفارتی ڈپلومیسی تیز

0

ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس 20 جنوری کو طلب کر لیا گیا، پاکستان نے گرے لسٹ سےنام نکالنے کے لیے سفارتی ڈپلومیسی تیز کر دی۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک سے رابطہ شروع کر دیئے۔وزیر اقتصادی امور رابطوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
ایف اے ٹی ایف اجلاس میں 18 رکنی پاکستانی وفد شرکت کرے گا، ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستان اکتوبر سے جنوری تک 27 شرائط پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرے گا۔
پاکستان 650 صفحات پر مشتمل رپورٹ پہلے ہی ایف اے ٹی ایف کو بھجوا چکا ہے، یہ رپورٹ 16 فروری سے شروع ہونے والے پیرس اجلاس میں زیر غور لائی جائے گی۔ پیرس اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے ووٹنگ متوقع ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: