ایف اےٹی ایف ایشیاء پیسیفک گروپ کااجلاس

ایف اے ٹی ایف ایشیاء پیسیفک گروپ کا اجلاس چین میں ہوا جس میں پاکستانی وفد نے سیکریٹری خزانہ یونس ڈاگا کی سربراہی میں شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایشیا پیسیفک گروپ کے اجلاس کے دوران ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کر دی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نے اپنی رپورٹ میں کالعدم تنظیموں پر پابندیوں اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لیے ائیر پورٹس، سرحدوں اور سمندری حدود پر اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.