ایشز سیریز برابر، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 135رنز سے ہرادیا

اوول میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کےلیے 399 رنز کا ہدف دیا ۔آسٹریلیا کی ٹیم ہدف کےتعاقب میں 263رنز پر ڈھیر ہوگئی ،یوں انگلینڈ نے میچ جیت کر سیریز بچالی،تاہم ایشنز آسٹریلیا ہی کے پاس رہے گی ۔\پوری سیریز میں اپنے عمدہ کھیل سے کئی ریکارڈ اپنے نام کرنے والے سٹیو سمتھ اس بار اپنی دھاک نہ بٹھا سکے اور صرف 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،انہوں نے سیریز کی 7 اننگز میں776 رنز بنائے ہیں۔آسٹریلیا کی طرف سے میتھو ویڈ نے سنچری سکور کی، وہ117 رنز کی اننگز کھیل کرروٹ کا شکار بنے،دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔ چوتھی اننگز میں انگلینڈ کی طرف سے براڈ اور لیچھ نے4،4 اور روٹ نے 2 وکٹ اپنے نام کی۔اس سے قبل انگلینڈ نے گزشتہ روز کے اسکور 271 رنز 8آوٹ پر اپنی اننگز آگے بڑھائی ، بٹلر 64 اور لیچ نے10 رنز پر بیٹنگ کییلئے آئے۔ لیکن انگلش ٹیم کی آخری دو وکٹ سکور میں58رنز کے اضافے پر گر گئی۔جوفرا آرچر کو میچ کا بہتریں کھلاڑی قرار دیا گیا، جبکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز سٹیو سمتھ اور بین سٹوکس کو مشترکہ طور پر دیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.