ایران کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس میزائل کاتجربہ

ایران میں انقلاب کے 40 برس مکمل ہونے پر دس روزہ جشن منایا جارہا ہے،،، اس موقع پر ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ زمین سے زمین تک مار کرنے والے “ہویزہ “کروز میزائل کا کامیاب تجربہ انقلاب ایران کی سالگرہ کے موقع پر کیا گیا،،، ایرانی وزیر دفاع کے مطابق کروز میزائل تیرا سو کلو میٹر دور اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہویزہ کروز میزائل کو فائر کرنے کی تیاری میں بہت کم وقت درکار ہوتا ہے اور یہ میزائل نچلی سطح پر بھی رہتے ہوئے اپنے ہدف کو نشانہ بناتا ہے۔
دوسری جانب مغربی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائل کے بارے میں خدشات موجود ہیں،،،ایران کی جانب سے 7 سال قبل بحری مشقوں کے آخری روز آبنائے ہرمز میں کروز اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.