ایران کا برطانوی تیل برداربحری جہازپرقبضہ

ایران کا ایک اورخطرناک اقدام،،،ایران کے انقلابی گارڈز نے برطانوی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا،،،ٹینکر کے سوئیڈش مالک نےایرانی اقدام کو جہاز پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عملے سے رابطہ نہیں ہورہا۔جہاز کو ایران کی طرف لے جایا جارہا ہے
برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ کہتے ہیں خلیج میں آئل ٹینکر پر قبضے کی اطلاعات پر صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے،،،گلف میں دو برطانوی جہازوں پر قبضہ کرلیا گیا ہے جو ناقابل قبول اور انتہائی تشویش کی بات ہے۔
ادھرامریکا نے برطانوی آئل ٹینکر پرقبضے کی مذمت کی ہے اورکہا کہ ایران تشدد کو فروغ دے رہا ہے، صورت حال پر برطانیہ سے رابطے میں ہیں،،،اور ایران کے اس اقدام سےمشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے،،ان کا کہنا تھا کہ امریکہ،، ایران کی عیارانہ سرگرمیوں سے نمٹنے کے لئے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.