ایران نے امریکا کو فساد کی جڑ قراردے دیا

ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکا کی موجودگی ناپسندیدہ،غیر قانونی اور مداخلت کرنے والی ہے۔ حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکا اپنی موجودگی کو خطے کے مسائل کی وجہ سمجھنے کے بجائے خطے کے ممالک اور یمن کے جنگجوؤں کو ذمہ دار قرار دیتا ہے۔حسن روحانی نے کہا کہ یمن اور شام میں امریکا کی موجودگی مسائل کی وجہ ہےاور امریکی موجودگی نے مستقل اس علاقے کو غیر محفوظ کر رکھا ہے، ہمیں اگرخطے میں حقیقی استحکام چاہیے تو امریکا کی اس خطے میں مداخلت ختم ہونی چاہیے ۔ تمام علاقائی مسائل خطے کے ممالک کے درمیان بات چیت اور سمجھوتوں سے حل ہونے چاہئیں۔ادھرایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے دھمکی دی ہے کہ امریکی اڈے اور ایئر کرافٹ کیریئرز ایرانی میزائلوں کی رینج میں ہیں اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.