اہم سیاسی شخصیات نےبھی نماز عید ادا کی

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات ،،صدروزیراعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات نے بھی مختلف علاقوں میں نماز عید ادا کی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےاسلام آباد کی فیصل مسجد جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بنی گالا میں نماز عید ادا کی،جس کے بعد ملکی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئیچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کوئٹہ میں نمازعید کی ادائیگی کی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فیصل مسجد اسلام آباد عید کی نمازپڑھیگورنرپنجاب چودھری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ایک ساتھ بادشاہی مسجد میں عید کی نماز ادا کی۔اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے لاہورمیں نماز عید کی ادائیگی کیکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نےایک ساتھ عید کی نماز مظفر آباد میں پڑھی۔وزیرریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں نماز عید ادا کی ۔جماعت اسلامی کےامیرسینیٹرسراج الحق نے منصورہ میں عید کی نماز پڑھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.