اپوزیشن کے واک آؤٹ کو این آر او حاصل کرنے کا حربہ قرار

0

اپوزیشن کے واک آؤٹ کو این آر او حاصل کرنے کا حربہ قرار
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے اپوزیشن کا واک آؤٹ حکومت پر دباؤ ڈال کر این آر او لینے کے لیے ہے۔
وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ہر سال پارلیمنٹ پر عوام کے ٹیکس کے کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں اور اپوزیشن کی جانب سے اجلاس سے ایک اور واک آؤٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اپوزیشن صرف یہی کرسکتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات حکومت پر دباؤ ڈالنے اور این آر او لینے کے لیے ہیں، اس طرح کرپشن کے خلاف احتساب کو نہیں روکا جاسکتا۔نیب کے مقدمات تحریک انصاف کے بنائے ہوئے نہیں ہیں
گزشتہ روزاسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس میں اس وقت گرما گرمی پیدا ہوئی جب قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی تقریر کے بعد وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اظہار خیال کے لیے کھڑے ہوئے اور ان کے تقریر شروع کرتے ہی اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: