اپوزیشن کو منانے کا مشن

وفاقی حکومت کا ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر اسدعمر کی سربراہی میں حکومتی وفد جلد ایم کیوایم لیڈر شپ سے ملاقات کریگا۔ وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ سے بھی رابطہ کیا ہے جس کے بعد سندھ کی مقامی لیڈرشپ بھی ایم کیوایم سے ملاقات کرے گی۔
وزیراعظم کی جانب سے کہا گیا ہے ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبات جائز ہیں، کیے گئے تمام وعدے وفا کریں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان حکومت کی بہترین اور بااعتماد اتحادی ہے، کراچی ملک کی معاشی حب ہے، کراچی کو کسی صورت نظراندازنہیں کرسکتے۔ کراچی کے عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے، اسے ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔
دوسری جانب خالد مقبول صدیقی کے وزارت چھوڑنے کے اعلان پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے رابطہ کیا، انہوں نے وفاق میں اتحادی جماعت سے شکوہ کیا کہ وزارت چھوڑنے کے اعلان سے پہلے حکومت سے رابطہ ہی کر لیتے۔ادھر وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فروغ نسیم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی، فیصل واوڈا نے فروغ نسیم کو تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.