اپوزیشن کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

0

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے لندن سے مولانا فضل الر حمن کو ٹیلی فون کیا ہے، شہباز شریف نے مولانا فضل الر حمن کو نواز شریف کی صحت بارے آگاہ کیا اور وہاں پر اپنی موجودگی اور مجبوری بارے وضاحت کی نواز شریف کی صحت بہتر ہونے تک وہ لندن میں بھائی کے پاس ہی رہیں گے، اس دوران متحدہ اپوزیشن کوئی بھی فیصلہ کرتی ہے تو ن لیگ کی پاکستان میں موجود قیادت حصہ لے گی۔ اس پر مولانا نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری پر ہمیں بھی تشویش ہے جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں لیکن اپوزیشن لیڈر کی پاکستان میں کمی محسوس کی جارہی ہے۔
دونوں رہنماؤں میں گفتگو کے دوران حکومت مخالف تحریک کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر بھی تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر نیب قوانین میں اصلاحات پر بھی مشاورت کی گئی، شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ اگر اپوزیشن جماعتیں اے پی سی سمیت کوئی بھی فیصلہ کرتی ہیں تو ن لیگ ان کے ساتھ کھڑی ہوگی، پاکستان میں موجود سینئر قیادت اے پی سی کے فیصلوں میں شریک اور پابند ہوگی، دونوں رہنماؤں میں اتفاق رائے ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کو بے نقاب، دونوں ایوانوں میں ٹف ٹائم دیا جائے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: