اپنا بینک چلانے میں ناکام شخص ورلڈ بینک کا سربراہ ہو گا

ڈیوڈ مالپاس نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے معاشیات کے مضمون میں تعلیم حاصل کی اور وہ سابق ریپلکن صدور رونالڈ ریگن اور جارج بش کے دور میں محکمہ خزانہ میں مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں۔گزشتہ برس مالپاس کے آفس کے 20 افراد نے ان کے انتظامی امور چلانے کے انداز سے نالاں ہوکرملازمت چھوڑ دی تھی جبکہ ڈیوڈ مالپاس نے ایک سرمایہ کاری بینک بھی کھولا تھا جو مالی بحران کے سبب دو ہزار آٹھ میں بند ہوگیا۔ بینک چلانے میں ناکامی کے بعد انہوں نے اینسما گلوبل کے نام سے اپنی اکنامک فرم کھول لی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.